ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس جی ایس ٹی لانچ سیشن میں حصہ نہیں لے گی:کانگریس لیڈر ستیہ ورت چترویدی کا بیان

کانگریس جی ایس ٹی لانچ سیشن میں حصہ نہیں لے گی:کانگریس لیڈر ستیہ ورت چترویدی کا بیان

Fri, 30 Jun 2017 15:21:34    S.O. News Service

نئی دہلی،29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جی ایس ٹی لانچنگ کے مسئلہ پر کانگریس لیڈر ستیہ ورت چترویدی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس جی ایس ٹی لانچ سیشن میں حصہ نہیں لے گی۔30جون کی درمیانی شب کو اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔کانگریس کے اس قدم سے صاف ہو گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی اس پروگرام میں حصہ نہیں لیں گے۔یہ اس وجہ سے اہم ہے کیونکہ اسٹیج پر پی ایم اور صدر کے علاوہ دو سابق وزرائے اعظم کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔اس سے پہلے ترنمول کانگریس نے بھی اس سیشن کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تصدیق بھی کر دی تھی کہ ان کی پارٹی 30جون کی آدھی رات کو سامان اور سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی)کو شروع کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے منعقد کئے جا رہے پروگرام میں شامل نہیں ہوگی۔

کانگریس نے اس سے پہلے بدھ کو انہوں نے دعوت خط کو لے کر اعتراض درج کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس اصلاحات کو وزیر اعظم نریندر مودی لانچ کریں گے۔ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ افتتاح صدر کو کرنا چاہئے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ صدر کی موجودگی میں جی ایس ٹی کو وزیر اعظم کس طرح لانچ کر سکتے ہیں ...؟ یہ قطعی درست نہیں ہے، ناقابل قبول ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی کو پورے ملک میں یکساں ٹیکس کے طور پر لاگو ہونے جا رہے اشیاء اورسروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے پیش نظر 30جون کی آدھی رات کو پارلیمنٹ میں خاص پروگرام کا اہتمام کرے گا۔اس کے تحت صدر پرنب مکھرجی اور پی ایم مودی ٹھیک رات کے 12بجے ایپ کے ذریعے جی ایس ٹی لانچ کریں گے۔30تاریخ کی رات 11بجے سے 12:10بجے تک یہ پروگرام چلے گا۔اسٹیج پر صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، پی ایم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم دیو گوڑا کے علاوہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی بیٹھیں گے۔ارون جیٹلی سب کا استقبال کریں گے پھر پی ایم مودی اور اس کے بعد صدر پرنب مکھرجی کی تقریرکریں گے۔جی ایس ٹی پر دو دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائے گی۔


Share: